اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، ذرائع

اولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل ٹیم میں ایک کارڈیالوجسٹ سمیت دو ڈاکٹراور ایک نرس شامل تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور نوازشریف کی تبدیل کی گئی ادویات کے اُن کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کا بلڈ پریشر، حرکت قلب، شوگر اور پلس ریٹ دیکھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو نواز شریف کو 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو ایک سال کی قید سنائی تھی۔

برطانیہ سے وطن واپسی پر نواز شریف اور مریم نواز کو 13 جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Comments
Loading...