عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔

آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ۔ اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو  آرٹیکل 62 کے تحت  نااہل قرار دے