کراچی؛ ہاکس بے کے قریب گٹر سے دو لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والے افراد کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال معلوم ہوگی، پولیس فوٹو:فائل

ہلاک ہونے والے افراد کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال معلوم ہوگی، پولیس فوٹو:فائل

کراچی: ہاکس بے بینظیر ٹاؤن کے قریب گٹر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کراچی کے علاقے ہاکس بے بینظیر ٹاؤن کے قریب گٹر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچے اور لاشوں کو نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن کیا۔

ایس آئی او ماڑی پور علی اصغر  کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں گٹر سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں،  ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی عمر 40 سال اور دوسرےکی 22 سال معلوم ہوتی ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال معلوم ہوگی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر سے ملنے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی لاشوں کے پاس سے ایسی کوئی دستاویزات ملی ہیں جس سے ان کی شناخت کی جاسکے۔

Comments
Loading...