دبنگ خان کی ’بھارت‘ میں باربی گرل کی انٹری

بالی وڈ کے سپر اسٹار ہیرو سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کے لیے مرکزی اداکارہ کون ہوں گی اس کا جواب خود سلو میاں نے دے دیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سلمان خان 10 سال بعد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آنے والے تھے لیکن اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی چھوڑ دی۔

پریانکا کے فلم چھوڑنے کے بعد اس کردار کے لیے نئی اداکارہ کی تلاش تھی جس کے لیے کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراوں کے نام سامنے آئے تھے۔

ایسے میں چے مگوئیاں تھیں کے کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی جو کہ غلط ثابت ہوئیں تاہم سلمان خان نے خود اداکارہ کترینہ کیف کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

سلمان خان نے ایک ٹوئٹ میں اداکارہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوش آمدید ہے بھارت کی زندگی میں ‘۔

Salman Khan

@BeingSalmanKhan

Ek sundar aur shusheel ladki jiska Naam hai Katrina Kaif …. Swagat hai aapka ki zindagi mein …

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی اس سے قبل فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’ایک تھا ٹائگر‘ اور ’ٹائگر زندہ ہے‘ اور میں کام کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہونی ہے جس میں سلمان خان، ڈشا پٹانی اور کامیڈین سنیل گواسکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے

Comments
Loading...