ون ڈے میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ، گیل آفریدی کے ہم پلہ

لاہور:  ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل بنگلادیش کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 5چھکے لگا کر شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہو گئے

گیل نے 66گیندوں پر 73رنز بنا کر شاہد خان آفریدی کے برابر ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ آفریدی کے نام تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ان کے برابر پہنچ گئے ہیں اور متوقع ہے کہ وہ مستقبل میں آفریدی کا ریکارڈ توڑ دینگے۔ شاہد آفریدی اور کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476چھکے لگا کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔

Comments
Loading...