پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون ٹیم بنائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سرفراز احمد کے علاوہ عمر گل اور محمد حفیظ بھی شامل تھے۔ کرکٹرز نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے سابق کپتان کو الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی۔

عمر گل نے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔ عمران خان نے تینوں کھلاڑیوں کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون ٹیم بنائیں گےاور کھلاڑیوں کے لیے بہترین مواقع اور زیادہ میدان فراہم کریں گے۔

Comments
Loading...