نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہبازشریف کو پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں تحقیقات کیلیے 20 اگست کوطلب کرلیا جب کہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔ نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2 مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جب کہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

Comments
Loading...