منی لانڈرنگ کا بڑا ذریعہ،اسرائیلی ڈائمنڈایکسچینج کا اپنی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا اعلان

تل ابیب ۔ 8 فروری (اے پی پی) دنیا کے ہیروں کی خرید وفروخت کے بڑے مرکز اور منی لانڈرنگ کے بڑے ذرائع میں سے ایک اسرائیل کی ڈائمنڈایکسچینج نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے،اسرائیلی ڈائمنڈایکسچینج جس میں ہیروں کا کاروبار نقد اور بند دروازوں میں ہوتا چلا آرہا ہے نے کہاہے کہ وہ ابتدائی طور پر اپنے دو ڈیجیٹل کوئن جاری کریں گے جن کے استعمال سے ان کا کاروباری استعداد پہلے سے بہتراور کم غیر شفاف ہو جائے گی۔اسرائیلی وزارت انصاف کے مطابق ڈائمنڈ ایکسچینج میں کاروبار عام طور پر بے نامی ہوتا ہے جس کے لئے کم سے کم دستاویز بنائی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایف بی آئی اور یورو پول اس کاروبار کو ہدف بناتے چلے آرہے ہیں کیونکہ اس کاروبارکو کرائم فائننسنگ اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ایکسچینج کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قانون ساز اداروں کے خدشات کم ہو سکتے ہیں ۔ایکسچینج نے کہا کہ انھوں نے اپنے ایک کرپٹو کوئن کو ”کٹ“کا نام دیا ہے جو صرف ڈائمنڈ ڈیلرز کے لئے دستیاب ہو گا اورایکسچینج کی جائزے کے بعد دنیا بھر سے تاجروں کو ڈیجیٹل والٹ موصول ہو گا جو کہ بیک گرانڈ چیکس نظام سے مماثلت رکھتا ہو گااور ہر منتقلی کی منٹوں میں تصدیق ہو سکے گی تاہم خریدار یا فروخت کنندہ کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی جو باضابطہ درخواست پر ایکسچینج کی منظوری سے ہی حاصل ہو سکے گی۔اسرائیل کی ڈائمنڈایکس چینج کا چار منزلہ کمپلکس تل ابیب کے مضافات میں قائم ہے جہاں سے گذشتہ سال 23 بلین ڈالر کا کاروبار ہوا۔اس علاقے کو ڈائمنڈ ڈسٹرک کہا جاتا ہے جہاں آنے والوںکو ٹرین کرنی پڑتی ہے جو ڈائمنڈبریج سے گذر کر وہاں جاتی ہے،آنے والوں کے ایکسچینج میں داخلے سے قبل فنگر پرنٹ لئے جاتے ہیں اور کوئی ہیرا گم ہوجانے کی صورت ایک آن میں پوری عمارت سیل ہو جاتی ہے۔اس ایکسچینج کے ساتھ ہی سٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ ہے۔2017 میں اسرائیل کی ہیروں اور ہیروں کے زیورات کی برآمد میں 12فیصد سے15.5بلین ڈالر کی کمی آئی،2016 میں 80 بلین ڈالر کے لگ بھگ برآمد ات ہوئیں۔

Comments
Loading...