کینیڈین نمائش کیلیے کاروباری خواتین کواسپیشل پیکیج کی آفر

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 23 سے 26 اکتوبر کو ٹورنٹو (کینیڈا) میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی خواہش مند ویمن انٹرپرینیورز کواسپیشل رعایتی پیکیج کی پیشکش کردی۔

اس قسم کی آفر اور مراعات سے ویمن انٹر پرینیورز کو خاصی تعداد میں اپنی پروڈکٹ اور صلاحیتیں دکھانے میں مدد ملے گی، اس پیکیج میں ایف پی سی سی آئی نمائش کے دوران ٹورنٹو شہر میں 4 دن ہوٹل میں قیام، ناشتہ، لنچ، پک اینڈ ڈراپ ڈیلی شٹل سروسز کی سہولتوں کے علاوہ ایک دن کیلیے فری سیاحتی ٹور بھی شامل ہے، نمائش سے شرکا کو نئی اشیا متعارف کرانے کا موقع ملے گا، ساتھ ہی خریداروں سے رابطے بھی ہوں گے جس میں چین اسٹورز، سپر مارکیٹ شامل ہیں، کاروباری ملاقاتوں کا بھی اہتمام ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کینیڈ ا کی مارکیٹ ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس، چاول، مصالحوں، تیار شدہ کھانے، تعمیراتی مٹیریل، چمڑے کی مصنوعات، جیولری، بسکٹ، ڈرائی فروٹس، بیڈ شیٹ، تولیہ، سرجیکل آئٹم، اسپورٹس گڈز، ماربل، ہینڈی کرافٹس کیلیے خاصی حوصلہ افزا اور پرکشش ہے۔

Comments
Loading...