دیو قامت ہاتھوں پر بنایا گیا ویتنام کا گولڈن برج

ہنوئی: ویتنام کے شہر دانانگ کے پہاڑی سلسلوں میں دو دیو قامت ہاتھوں پر پل تعمیر کیا گیا ہے۔

ان ہاتھوں کو ’ہینڈز آف دی گاڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اس شاہکار کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔ اس نادر عجو بے گولڈن برج کو بانا کی پہاڑیوں کے اوپر سمندر کی سطح سے 1400 میٹر بلند تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پر بے شمار لوگ آتے جاتے سیلفی لیتے نظر آتے ہیں۔

اس سنہری پل نے آغاز کے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ اس برج کا افتتاح اس سال ماہ جون میں کیا گیا۔ برج کی پر کشش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، صارفین اس کی مختلف تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس کی تعمیر میں حصہ لینے والے ماہر بھی اپنے شاہکار پر حیران ہیں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ پل دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے گا۔

 

Comments
Loading...