چوروں نے سویڈن کے شاہی خزانے سے دو تاج اڑا لیے

اسٹاک ہوم:  سویڈ ن کے شاہی خزانے سے سترہویں صدی کے بادشاہ چارلس نہم اور ان کی ملکہ کے تاج چوری ہو گئے۔ ڈاکو وردات کے بعد کشتی میں بیٹھ کر رفو چکر ہوگئے، بیش قیمت تاج اڑانے والے چوروں کی تلاش جاری۔

چوروں نے سویڈن کے شاہی خزانے سے دو تاج اڑا لیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق واردات کے بعد چور کشتی میں بیٹھ کر رفو چکر ہوگئے۔ دونوں تاج سترہویں صدر کے بادشاہ چارلس نہم اور ان کی ملکہ کے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں تاج انمول ہیں، چور عام مارکیٹ میں انہیں فروخت نہیں کر سکتے۔

Comments
Loading...