
جرمنی کو تجارتی میزانیہ میں گزشتہ 8 سال میں پہلی بار خسارے کا سامنا
برلن ۔ 8 فروری (اے پی پی) جرمنی کا تجارتی میزانیہ (ٹریڈ سرپلس)گزشتہ 8 سال میں پہلی بار خسارے کا شکار ہو گیا جس کی بڑی وجہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدی حجم بڑھنا ہے۔جرمنی کے قومی محکمہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ٹریڈ سرپلس244.9 بلین یورو( 300.86 بلین ڈالر)تک کم ہوا ہے جبکہ 2016 میں ٹریڈ سرپلس ریکارڈ زیادہ 248.9بلین یورو رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق حساب جاریہ کا میزانیہ(کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس )میں بھی 259.3 بلین یورو سے کم ہو کر 257.1 بلین یورو پر آیا،گذشتہ سال دسمبر میں برآمدات میں 0.3 فیصد اور درآمدات میں1.4فیصد اضافہ ہوا،دسمبر میں ٹریڈ سرپلس 21.4 بلین یورو کم ہوا۔