سونا400روپے سستا،فی تولہ 56200کا ہو گیا

کراچی(بزنس رپورٹر) دس گرام سونا48ہزار171روپے ،فی اونس1328ڈالر کی سطح پر رہا چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کی کمی سے 815روپے ہوگئی،رپورٹ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں15ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1328ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت56ہزار200روپے ہوگئی، اسی طرح343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت48ہزار171روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کی کمی سے 815روپے ہوگئی۔

Comments
Loading...