پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 20 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 20 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی کریں گے۔

بینچ کے دیگر ارکان میں بلوچستان ہائیکورٹ کی جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

Comments
Loading...