سٹی اورپن ٹینس: اینڈی مرے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے

لاہور:  سٹی اوپن ٹینس میں تیسرے راؤنڈ کی جیت نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو رلا دیا۔ سابق عالمی نمبر ون کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔

واشنگٹن میں سٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں جیت نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو رلا دیا۔ سابق عالمی نمبر ون کولھے کی سرجری کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔

پہلا سیٹ رومانیہ کے ماریس کوپل کے نام رہا تاہم برطانوی اسٹار نے آخری دونوں سیٹ جیت کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

Comments
Loading...