شہباز شریف کے داماد علی عمران اشتہاری قرار

لاہور:  احتساب عدالت نے صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی عمران کو متعدد بار طلب کیا اسکے باوجود وہ بیرون ملک فرار ہو گئے، جس پر عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔

Comments
Loading...