Official Web

ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے: کرینہ کپور

ممبئی:  کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے، تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا۔

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی اپنے موٹاپے اور شیپ سائز سے خوش تھی لیکن اب دوبارہ فٹنس فارم میں واپس آ رہی ہوں تاہم ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔ وزن میں کمی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ فرسٹ راؤنڈ میں 20 اور دوسرے راؤنڈ میں 32 کلو گرام وزن کم کیا۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی شریک حیات ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ شوبز انڈسٹری میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

Comments
Loading...