تائیوان :93 سالہ خاتون گلائیڈر کی اڑان

تائیوان:تائیوان کی دادی اماں کے جواں حوصلے کی داد نہ دینا ناانصافی ہوگی، ترانوے سالہ خاتون آسمانوں میں اڑان بھر کر ملک کی معمر ترین پیرا گلائیڈر بن گئیں۔

چِن ووجوئی لین ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچیں، تائیتونگ سٹی کی معمر ترین خاتون پیراگلائیڈر کا ریکارڈ بنانے کے باوجود چِن کی ہمت جوان ہے۔

ان کا کہنا ہے وہ سو برس کی عمر میں بھی ہوا میں اڑنا چاہیں گی، بیس منٹ کی پرواز کے دوران چِن اپنے کیمرے سے کھیتوں کی تصاویر بناتی رہیں۔

Comments
Loading...