Official Web

راجرز ٹینس :ماریہ شرا پووا کی پہلے مرحلے میں کامیابی

لندن : روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے راجرز کپ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، انہوں نے پہلے مرحلے میں بلغاریہ کی سیسیل کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی ہے۔

راجرز کپ کے پہلے مرحلے میں روس کی ماریہ شرا پووا اور بلغاریہ کی سیسیل sesil میں جوڑ پڑا، روسی ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں بھی ماریہ اپنی حریف پر حاوی رہیں، اس بار انہوں نے چھ دو سے فتح حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

Comments
Loading...