Official Web

غزہ: اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری، 3 شہید متعدد زخمی

بیت المقدس:  غزہ کی پٹی میں اسرائیلی درندگی جاری ہے۔ صہونی فورسز کی فضائی بمباری سے شیر خوار بچی سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے، دو دن کی گولہ باری کے بعد عارضی فائربندی نافذ، گولہ باری سے بارہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، جنگی بندی کے لیے بات چیت کے باوجود اسرائیلی طیارے رات بھرغزہ پر بم برساتے رہے۔

دو دن سے جاری اسرائیلی بمباری سے شیر خوار بچی اور اس کی ماں شہید ہو گئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے، بموں کی برسات میں متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق عارضی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے لیکن اسرائیلی سرحد پر ٹینک اور توپیں ابھی بھی ہائی الرٹ ہیں، دوبارہ بمباری کے خطرے کے پیش نظر فلسطینی حکام کی جانب سے ہسپتالوں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

 

Comments
Loading...