Official Web

امریکہ میں ربڑ جیسی انوکھی آئس کریم

 آئسکریم کے دیوانے تو دنیا بھر میں موجود ہیں جو مزے مزے کے فلیورز کھا کر نہ صرف گرمی کو دور بھگاتے ہیں بلکہ ذائقے سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

امریکی شہر ولیمز برگ میں بھی ایسے ہی دیوانوں کیلئے ایک آئسکریم پارلر کھل گیا ہے جہاں ربڑ جیسی منفرد آئسکریم دستیاب ہے ۔ 17 فلیورز میں دستیاب اس انتہائی لچکدار آئسکریم کا لطف اْٹھانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیا ہے۔

بوزا نامی یہ آئسکریم 500 برس قبل بحیرہ روم کے مشرقی حصے میں متعارف کروائی گئی تھی اور آج بھی کئی ممالک میں مقبول ہے۔

Comments
Loading...