Official Web

چین میں پانی کی پھٹی پائپ لائن سے گاڑی دھونے کا تجربہ

کاروں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا تو بہت لوگ خیال رکھتے ہیں تاہم چین میں اس وقت ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا جب ایک پائپ لائن اچانک پھٹ گئی اور زمین سے پانی کا تیز رفتار فوارہ پھوٹ پڑا۔

فوارے کے پھوٹتے ہی ارد گرد موجود کار ڈرائیورز کو کچھ انوکھا خیال آیا جو اپنی کاریں دھونے کیلئے اس بلند فوارے کے قریب سے گزرنے لگے۔

پے در پے کئی گاڑیاں پانی سے دھلتے ہوئے چمک اُٹھیں اور یوں ایک تیر سے دو شکار بھی ہو گئے یعنی پانی ضائع ہونے سے بچ گیا اور کاریں بھی دھل گئیں۔

Comments
Loading...