Official Web

‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’

کراچی:  بلاول بھٹو کا کہنا ہے اداروں کیخلاف بیانات پر پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی، خورشید شاہ، شیری رحمان و دیگر مولانافضل الرحمان سے بات چیت کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زردای نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پر بات کی جائے، اداروں کے خلاف کسی بیان کا حصہ نہ بنا جائے، پارلیمنٹ کے اندر موثر احتجاج اور قانونی طریقہ اپنایا جائے۔

خیال رہے پاکستان پیپلزپارٹی کا اجلاس گزشتہ روز بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہوا تھا۔

Comments
Loading...