امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ‘چرایا’ جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ‘چرایا’ جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ایئرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔

سی ٹیک ایئرپورٹ حکام کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کا طیارہ کمپنی کے ایک مکینک نے چوری کیا اور بغیر اجازت اڑا کر لے گیا، طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔’

Sea-Tac Airport

@SeaTacAirport

An airline employee conducted an unauthorized takeoff without passengers at Sea-Tac; aircraft has crashed in south Puget Sound. Normal operations at Sea-Tac Airport have resumed.

پولیس حکام کے مطابق امریکی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے الاسکا ایئر لائنز کے طیارے کا تعاقب بھی کیا۔

ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ہم ہورائزن ایئر کیو 400 طیارے کے بغیر اجازت اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا’۔

Alaska Airlines

@AlaskaAir

We are aware of an incident involving an unauthorized take-off of a Horizon Air Q400. We believe there are no passengers on board. More information as we learn more.

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی ‘چوری’ کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکینک کے پاس طیارہ اڑانے کی تربیت نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ گر کر کریش ہوگیا اور نتیجے میں اغواکار خود ہلاک ہوگیا۔

Comments
Loading...