گوجرانوالہ: سٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

گوجرانوالہ میں معروف سٹیج اداکار اور دنیا نیوز کے کریکٹر اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے۔ انکی گاڑی پر 8 گولیاں لگیں۔ پولیس نے فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

معروف سٹیج اداکار اور دنیا نیوز کے ہر دل عزیز پروگرام   مذاق رات   کے کریکٹر اکرم اداس لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی پر 8 گولیاں لگیں۔ اکرم اداس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند نامعلوم افراد پیچھا کر رہے تھے، میں گاڑی روک کر دوڑنے لگا تو حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، تاہم میں محفوظ رہا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 5 اگست کو فیصل آباد میں معروف سٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔ سٹیج اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Comments
Loading...