ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

راچی: پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے  بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ تھی، چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک افک پر موجود رہا۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔

سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

Comments
Loading...