پریمیئر لیگ :ویسٹ ہیم اور آرسنل کو شکست کا سامنا

لندن : انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچوں میں لیور پول کی ٹیم نے ویسٹ ہیم کو چار صفر سے ہرا دیا، دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو دو صفر سے قابو کر لیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کے محمد صلاح نے 19 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ویسٹ ہیم کے خلاف برتری دلا دی۔ لیور پول نے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہوں نے وقفے وقفے سے مزید تین گول داغے۔

حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ کر سکی، ایونٹ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے آرسنل کو با آسانی دو صفر کی شکست سے دوچار کیا۔

Comments
Loading...