Official Web

نیویارک میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول

 امریکہ میں روایتی ڈریگن بوٹ میلے کے موقع پر کشتیوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپورشرکت کی۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہونیوالی سالانہ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ ریس میں امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

منفرد نوعیت کے اس دو روزہ ڈریگن بوٹ ریس کودیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے جو نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کررہے تھے بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کی داد بھی دے رہے تھے۔

Comments
Loading...