عمران خان اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کا جشن آزادی پر خصوصی پیغام

اسلام آباد: ملک بھر میں 72واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے سیاستدانوں کی جانب سے بھی خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

متوقع وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ  اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

14 Aug 2018: On this Independence Day I am filled with the greatest optimism. Despite our grave economic crises, due to corruption & cronyism, I know if we are united in our resolve, we will rise to the challenge & Pak will become the great nation envisaged by our Quaid & Iqbal

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا’۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 71 سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں اور آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنور سے نہیں نکل سکی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہم کنار کرسکتے ہیں اور دعا ہے پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے، عوام الیکشن کے نتائج کو خوشیوں میں شامل نہیں کر پائے، کل قومی اسمبلی میں اس لیے  آئے کہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ہم کشکول اٹھائے بیٹھے ہیں اور ماضی سے سبق نہیں سیکھا، دھاندلی زدہ الیکشن کو دھاندلی کہیں اور اس کی تحقیقات کریں۔

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari

I share the joy of every Pakistani today in celebrating our independence. It is still a long & difficult road ahead to prosperity, peace & equality but for right now let us come together to celebrate Pakistan ????????

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی آج آزادی کا جشن منارہا ہے، خوشحالی، امن اور برابری کے لیے مشکل اور طویل سفر اور ہے لیکن ابھی عوام ایک ساتھ مل کر  پاکستان کا جشن منائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور قوم کے نام اپنے پیغام میں احمد ندیم قاسمی کی مناجات کا ایک مصرعہ بھی شیئر کیا۔

Sheikh Rashid Ahmad

@ShkhRasheed

السلام علیکم ????
۔
خدا کرے کے میری عرض پاک پہ اُترے
وہ فصل گل جسے اندشیہ زاول نہ ہو

سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جشن آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو جمہوری، ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنائیں گے، قوم کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ملک کے تمام شہریوں کے برابر حقوق چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یوم آزادی کو تجدید عہد وفا قرار دیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے اور ہمیں ملکر عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان سے ناانصافی، جہالت، غربت، انتہاپسندی اور ہر طرح کے استحصال کے بتوں کو پاش پاش کریں گے۔

Khawaja Saad Rafique@KhSaad_Rafique

یوم آزادی — تجدید عہد ِ وفأ ُِ پاکستان کا دن

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اہالیان وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کی سالگرہ ایک ایسے ماحول میں منائی جا رہی ہے جس میں پاکستانی پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔

Asad Umar

@Asad_Umar

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک۔ یہ آزادی کی سالگرہ ایک ایسے ماحول میں منائ جا رہی ہے جس میں پاکستانی پر امید دکھائ دے رہے ہیں۔ خدا کرےکے میرے ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔

Comments
Loading...