ماورا حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت بھی کریں گی

کراچی:  پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اداکاری کیساتھ ساتھ ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 85 فیصد نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کر لیا اور اب وہ وکالت بھی کریں گی۔

اداکارہ اتنے اچھے نمبر حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔ یاد رہے چند ماہ قبل ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ میک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ  پڑھتی ہوئی بھی نظر آ رہی تھیں۔ ماورا کی بہن عروہ بھی اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں، دونوں بہنیں اپنی شوخ و چنچل طبیعت کے باعث بھی شوبز حلقوں میں مقبول ہیں۔

 

Comments
Loading...