Official Web

خوبصورتی کے جنون کے باعث خاتون کو پلکوں سے محروم ہونا پڑا

بنکاک:  خواتین میں خوبصورت بننے کیلئے مختلف طریقوں کا استعمال جنون کی حد تک بڑھ چکا ہے اور کئی خواتین سرجری سے لیکر امپلانٹس اور خطرناک کیمیکلز تک کا استعمال کر رہی ہیں جن کے باعث ان کو خطرناک صورتحال سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ایسا ہی افسوسناک واقعہ ایک تھائی لینڈ کی خاتون کیساتھ پیش آیا جو خوبصورت بننے کی خواہش میں اپنی پلکوں سے ہی محروم ہو گئی۔ 35 سالہ بیناپا سوپاپ اپنی پلکوں کو ملک کی سپر ماڈل کے جیسی لمبی بنانے کیلئے سیلون میں گئی لیکن وہاں موجود بیوٹیشن نے پلکوں کو مزید لمبا کرنے کے بجائے گلو استعمال کر کے بالکل ہی ختم کر دیا۔ 45 امریکی ڈالر لینے والی سیلون مالک نے ناتجربہ کاری کے باعث اس کی پلکوں پر گلو چپکا دیا جس کے باعث آنکھیں نہیں کھل رہی تھیں اور بیناپا کو آنکھیں کھولنے کیلئے اپنی پلکیں ختم کرانا پڑیں۔

Comments
Loading...