پاکستان میں سٹرابیری کی فی ایکڑ پیداوار300 سے 400 کلوگرام ہے، زرعی ماہرین

راولپنڈی (آن لائن) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹرابیری کی پیداوار300 سے 400 کلوگرام فی ایکڑ ہے تاھم جڑی بوٹیوں کی تلفی اور سٹرابیری کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے کہاکہ سٹرابیری کی اچھی پیداوار کے لئے ضروری ہے کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی کی جائے اور ہر 10 سے 12 دن کے وقفے سے ہلکی گوڈی کی جائے۔ماہرین نے کہاکہ سٹرابیری کی فصل اس وقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار اور منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہیے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ نہ ہو

Comments
Loading...