Official Web

آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی کتاب

دنیا کی سب سے بڑی کتاب کو آسٹریلیا کی نیوساؤتھ ویلز لائبریری میں پڑھنے کیلئے رکھ دیا گیا ہے ۔اٹلس گینٹ نامی یہ کتاب آسٹریلیا کی لائبریری کے ریڈنگ روم میں رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 1.8 میٹر اورچوڑائی 2.7 میٹر ہے جبکہ کتاب کا وزن 150 کلو گرام ہے ۔

کتاب کے بانی گورڈن چیئرزکا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کتاب بنانے کے بارے میں انہوں نے 25 سال قبل سوچا تھا جسے مکمل کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا سیارے کی پیمائش ناپنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ کتاب پیمائش کے بارے میں بھی کافی مدد گار ہے ۔

اس کتاب کے 128 صفحات پر 100 سے زائد بین الاقوامی کارٹوگرافرز، جیوگرافرز اور فوٹو گرافرز کو جبکہ 61 صفحات پر نقشے اور مختلف مشہور تصاویر شامل کی گئی ہیں جو کہ ایک ہزار انفرادی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہیں جبکہ صفحات پلٹنے کیلئے بھی سٹاف کی ضرورت پڑتی ہے۔

Comments
Loading...