Official Web

حکومتی کوششوں کی بدولت 2017 ءمیں پولیو کے صرف آٹھ کیسز سامنے آئے، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت پولیو ایک پھیلتا ہوا چیلنج تھا تاہم حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کی بدولت 2017ءمیں پولیو صرف آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ رواں سال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پولیو کے چیلنج سے بھی ٹھوس فیصلوں ، عزم اور اچھی حکمرانی کرتے ہوئے نمٹا ہے ۔ وفاقی وزیر نے 2018ءمیں دوسری پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے چار اضلاع قلع عبداللہ ، قلع سیف اللہ ، ژوب، شیرانی اور کراچی میں پولیو مہم کا آغاز 19فروری کو ہوگا۔ ضلع لودھراں میں پولیو مہم کا آغاز 14فروری کو ضمنی الیکشن کے بعد ہوگا۔ انسداد پولیو مہم پروگرام کے تحت ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر 38.37ملین بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں سے 19.15ملین پنجاب ، 8.7ملین سندھ ، 5.7ملین کے پی کے ، 2.46ملین بلوچستان ، 1.03فاٹا ، 0.74ملین آزاد جموں کشمیر ، 0.237گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے 0.313ملین بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Comments
Loading...