Official Web

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کیلئے صرف 12 ستمبر تک انتظار

گزشتہ کئی ماہ سے ایپل کی جانب سے  نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جانے کے چرچے ہورہے تھے لیکن اب ایپل کمپنی نے اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ایپل نے 12 ستمبر کو کیوپرٹینو کے اسٹیو جوبز تھیٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے دعوت نامہ پیش کیا ہے جس میں تین نئے آئی فونز ماڈلز متعارف کیے جائیں گے۔

ممکنہ طور پر ایپل کمپنی اپنے اسپیشل ایونٹ میں ’6.1 انچ آئی فون 9‘، ’5.8 انچ آئی فون ایکس‘ اور ’6.5 انچ آئی فون ایکس پلس‘ پیش کرے گی۔

Raymond Wong📱💾📼

@raywongy

Mark your calendar: Apple’s iPhone event happening on Sept. 12 at 10:00am.

ان میں 5.8 اور 6.5 انچ والے آئی فون ماڈلز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین ہوگی جس میں پہلے سے زیادہ تیز A12 پروسیسر کے ساتھ بہتر ڈوئل کیمرہ فراہم کیا جائے گا۔

ان تینوں نے نئے ماڈلز میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی بھی ہوگی۔

ان فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں نئی ایپل واچس، نئے آئی پیڈ، ایئر پاور اور نئی میک بک بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

Comments
Loading...