Official Web

تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے، شاہ محمود قریشی

خانیوال(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوںنے قدم قدم رپ پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا اور اکثر اجلاسوںمیں نہ صرف وزرا نہیں آتھے بلکہ کورم بھی پورانہیںہوتا۔وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ کی رہائشگاہ ملتان میں ان کی عیادت کے موقع پر کارکنوںسے بات چیت کررہے تھے۔ انہوںنے کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورکہاکہ کرنل عابدمحمودکھگہ پارٹی کے لیے سرمایہ ہیں جنہوںنے انتہائی مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈااٹھایا اور گزشتہ پانچ سالوںمیں کرپٹ حکمرانوںکیخلاف جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ رہے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل خانیوال کے صدر طاہرمحمودکھگہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں

Comments
Loading...