Official Web

انڈسٹری سے دور نہیں ،عوام فریش چہر ے چاہتے ہیں:سوہائے

کراچی : اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اچھا کردار و کہانی میری اولین ترجیح ہے، کم اور معیاری ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں،

انڈسٹری سے دور نہیں ہوں، فریش چہرے ہی عوام چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سیریل میں کام کرکے ایک وقفے کے بعد جلوہ گر ہوئی ہوں ، فلم موٹر سائیکل گرل اس برس ریلیز ہونے والی میری بہترین فلم ہے جس میں میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

انہوں نے کہا اچھے کرداروں کی تلاش جاری ہے ۔ بامقصد و اصلاحی فلموں سے ہم اپنے معاشرے کے مسائل اجاگر کرسکتے ہیں۔

موٹر سائیکل گرل جیسی حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر اپنے ملک کی باصلاحیت لڑکیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرسکتے ہیں ۔ اس فلم کو بیرون ممالک میں بھی پذیرائی ملی۔

Comments
Loading...