وزارت آئی ٹی کا مختلف شہروں میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کا منصوبہ

لاہور، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جائیں گے،دستاویزات

اسلام آباد (آن لائن) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 2 ارب روپے کی لاگت سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ لاہور، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جائیں گے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان کے 3 شہروں اور گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی پارکس لاہور، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان قائم کیے جائیں گے منصوبے کو منظوری کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا۔

Comments
Loading...