Official Web

یواے ای کا 2 خلانوردوں کو خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کا اعلان

لاہور:  متحدہ عرب امارات نے دو خلانوردوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کا ا علان کر دیا۔

حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹ کیا کہ ہزاع علی المنصوری اور سلطان علی ،عرب کے پہلے خلانورد ہوں گے جو نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں افراد کا انتخاب 4 ہزار22 درخواست گزاروں میں سے کیا گیا۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مریخ کی تلاش میں بھیجے جانے والا مشن خطے کا واحد مشن ہو گا جس میں 20 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Comments
Loading...