Official Web

پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی تاخیر کا شکار

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز اگلے سال امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں رواں سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دونوں اگلے سال امریکا میں شادی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ 25 سالہ امریکی گلوکارواداکار نک جونز نے 36 سالہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے پریانکا نے قبول کرلیاتھا۔دونوں کی گزشتہ ماہ ممبئی میں منگنی اور روکے رسم ہوئی تھی۔

Comments
Loading...