Official Web

یو ایس اوپن : سلوآنے سٹیفنز کو کوارٹر فائنل میں شکست

نیویارک : یو ایس اوپن میں ایک اور اپ سیٹ شکست ہو گئی، انیس نمبر کی ٹینس اسٹار سیواسٹووا نے دفاعی چیمپئن سلوآنے سٹیفنز کو کوارٹر فائنل میں ہرا کر آؤٹ کر دیا۔

نیویارک کے بلیو ٹینس کورٹ پر یو ایس اوپن کے مقابلے کوارٹر فائنل ویمن سنگلز میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔ لیٹوویا کی اناستاسیجا سیواسٹووا نے دفاعی چیمپئن امریکی حریف کے خلاف زبردست زور بازو دکھایا۔

عالمی رینکنگ میں انیس نمبر کی کھلاڑی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر حریف کھلاڑی کا غرور خاک کیا، دوسرے سیٹ میں بھی اسی جوش و خروش اور ٹیکنیک کو جاری رکھا۔

دوسرے سیٹ میں چھ تین کی فتح سمیٹی اور دفاعی چیمپئن کو آؤٹ کر دیا۔ یو ایس اوپن کے مسلسل تیسرے کوارٹر فائنل میں انٹری شاندار فتح کے ساتھ یادگار بن گئی۔

Comments
Loading...