Official Web

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1195 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1195 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50197 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے677.29 روپے ہوگئی۔

Comments
Loading...