Official Web

ایشیاکپ 2018 ٹرافی کی ابوظہبی میں تقریب رونمائی

ابوظہبی :  ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ 2018ٹرافی تقریب رونمائی ابوظہبی میں ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شیخ نیہان بن مبارک النہیان، چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور وزیر رواداری خالد الزرونی، وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمان، جنرل سیکرٹری ایمریٹس بورڈ پربھارکر، مارکیٹنگ منیجر بی سی سی آئی ڈاکٹر بی آر شیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔

ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے ، ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔

Comments
Loading...