Official Web

شاہد کپور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک، نازیبا پوسٹ اور ٹوئٹس

بالی وڈ اداکار شاہدکپور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے جس کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے ہیکرز نے نازیبا پوسٹس اور ٹوئٹس بھی کیں۔

شاہد کپور ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہاں ذاتی زندگی اور فلمی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔

مبینہ طور پر ہیکرز کا تعلق ترکی سے تھا اور انہوں نے شاہد کپور کے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہیک کیا۔

بالی وڈ اداکار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم پدماوت سے متعلق رومن ہندی میں ایک پیغام شیئر کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ ‘علاؤ الدین خلجی ایسا انسان نہیں تھا جیسا اسے دکھایا گیا ہے۔

Comments
Loading...