Official Web

علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

لاہور: آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، اس وقت ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔

Comments
Loading...