Official Web

پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

 پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے ضلع چکوال صوبہ پنجاب میں کرسال بلاک (3372-18) کے تلہ گنگX-1 کنوئیں سے تیل کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی ایل کرسال بلاک میں 100فیصدکاروباری حصے داری کے ساتھ آپریٹر ہے۔ تلہ گنگX-1 کی کھدائی کا آغاز 24 مئی2018 کو ہوا۔ کور اور کھدائی کے دوران تیل /گیس کے اچھے امکانات کی بنیاد پر ایوسین ایج کی چورگلی سکیسر فارمیشن کے کاربونیٹ میں بیرفٹ کھدائی اسٹم جانچ کی گئی۔

جانچ کے دوران کنوئیں سے تقریباً 11.5اے پی آئی کثافت کا تیل حاصل ہوا۔ 32/64 انچ چوک سائز اور 77 پی ایس آئی ویل ہیڈ کے بہاؤ کے دباؤ پر زیادہ سے زیادہ یومیہ 313 بیرل تیل ریکارڈ کیا گیا اور قلیل مقدار میں گیس بھی حاصل ہوئی۔ کنوئیں میں بلند شرح پرتیل کے بہاؤ کے امکانات ہیں۔

گہری فارمیشنزکے ثانوی ذخائرمیں ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کی جانچ کیلیے تلہ گنگ X-1 کو مزید گہرائی تک کھودنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
Comments
Loading...