Official Web

وفاقی حکومت نے اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ کردیے

سفارتی پاسپورٹ 30دن کے اندر واپس کرنے کے پابند تھے،برطانیہ سے باہر سفر نہیں کر سکیں گے۔ فوٹو: فائل

سفارتی پاسپورٹ 30دن کے اندر واپس کرنے کے پابند تھے،برطانیہ سے باہر سفر نہیں کر سکیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں۔

برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردیے ہیں۔ قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے۔

قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائے گی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے

واضح رہے کہ اسحق ڈارکی ملک واپسی کیلیے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کررکھاہے اورانٹرپول نے اس حوالے سے پاکستان کی درخواست پرابھی فیصلہ کرناہے۔

Comments
Loading...