Official Web

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی فوٹو:سوشل میڈیا

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی فوٹو:سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، سیکرٹری خارجہ شریک تھے۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، اور سعودی وزیراطلاعات نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

 ذرائع کے مطابق عواد بن صالح نے سعودی عرب کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لیا، اور ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ  دفاعی اورمعاشی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی اور سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments
Loading...