Official Web

فلوریڈا سے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا گیا

فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا سے مواصلاتی مصنوعی سیارہ ٹیل سٹار ون ایٹ وینٹیج خلا میں بھیج دیا گیا۔

ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل سٹیشن سے راکٹ فالکن نائن کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا۔ سپیس ایکس پرائیویٹ خلائی ادارہ ہے جو زمین کے مدار میں مصنوعی سیارے بھیجتا ہے۔

ٹیل سٹار ون ایٹ وینٹیج کینیڈا نے خلا میں بھیجا ہے، یہ مصنوعی سیارہ ایشیا پیسفک خطے میں براڈ بینڈ نشریات کے لئے سروس فراہم کرے گا۔

Comments
Loading...