Official Web

لاہور ہائیکورٹ: احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے، دورانِ سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک پڑھے لکھے اور سمجھدار انسان ہیں، آپ کو رول ماڈل ہونا چاہیے۔عدالت نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ دوبارہ ایسی حرکت نہ ہو۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدلیہ انصاف کی آخری پناہ گاہ ہے، ججز نے میرے موقف کی تائید کی، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے کسی ترقیاتی منصوبے کیلئے چندے نہیں مانگے، مستقبل میں ہم سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا بجلی کی کمی کو دور کرنا ہماری حکومت کی ترجیح تھا، ہم نے واٹر، انرجی اور فوڈ سکیورٹی کیلئے کام کیا، حکومت ترقیاتی منصوبوں کو سنجیدگی سے مکمل کرے۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق روڈ شو بھی کیا تھا اور 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔

Comments
Loading...